لاہور پریس کلب کے ممبران اور انکے اہلخانہ کیلئے گزشتہ روز شوگر و آرتھوپیڈک سپائن میڈیکل کیمپ کا اہتمام

میڈیکل کیمپ میں یونیورسٹی آف کیلگری کینیڈا کی ڈاکٹر فوزیہ معین نے مریضوں کا معائنہ کیااورشوگرکے مریضوں کو علاج کے لئے شوگر کی ادویات مفت مہیاکیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 11 جون 2024 16:02

لاہور پریس کلب کے ممبران اور انکے اہلخانہ کیلئے گزشتہ روز شوگر و آرتھوپیڈک ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون۔2024 ) لاہورپریس کلب کی کی گورننگ باڈی نے ڈائبٹیزویلنس سینٹر ( DWC)اور کے کے ٹی ( KKT )کے تعاون سے لاہور پریس کلب کے ممبران اور انکے اہلخانہ کیلئے گزشتہ روز شوگر و آرتھوپیڈک سپائن میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی. میڈیکل کیمپ میں یونیورسٹی آف کیلگری کینیڈا کی ڈاکٹر فوزیہ معین نے مریضوں کا معائنہ کیااورشوگرکے مریضوں کو علاج کے لئے شوگر کی ادویات مفت مہیاکیں جبکہ مریضوں کو خواراک کی معلومات بھی فراہم کیں.

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں ہائی نون لیبارٹری کی جانب سے مریضوں کے بلڈشوگر ٹیسٹ، ایچ بی اے ون سی، پاﺅں کی حساسیت، ڈی پی این پی کے ٹیسٹ بھی کئے گئے میڈیکل کیمپ میں کے کے ٹی کے ڈاکٹرز نےریڈھ کی ہڈی، مہروں کے درداور کندھوں کے توازن کا معائنہ بھی کیاگیا،امراض کی تشخیص کی گئی اور موقع پر علاج اور ادویات مفت مہیا کی گئیں. سیکرٹری زاہد عابد اور نائب صدر امجد عثمانی نے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پریس کلب کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد کیمپ ہے میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے نائب صدر امجد عثمانی اور سینئرصحافی محمد عبداللہ کی کاوش کو سراہا میڈیکل کیمپ کے اختتام پر سیکرٹری فنانس سالک نواز اور جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار نے ڈاکٹرز اور پیرا ملٹری سٹاف کو یادگاری شیلڈز پیش کیں.


لاہور پریس کلب کے ممبران اور انکے اہلخانہ کیلئے گزشتہ روز شوگر و آرتھوپیڈک ..

متعلقہ عنوان :