سوات، خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گر گیا، 15 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل، حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:14

سوات، خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گر گیا، 15 افراد جاں بحق
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد فیاض کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے، جن کا تعلق سوات بحرین سے ہے۔

متعلقہ عنوان :