پنجاب ، ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:14

پنجاب ، ایک ماہ  میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کے اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں گے، جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسٹاک کا معائنہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کی ہے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنا ناقابلِ ضمانت جرم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :