ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث 02اشتہاری مجرمان گرفتار،مالمسروقہ برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 11 جون 2024 16:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2024ء) ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کاروائی،مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث 02اشتہاری مجرمان گرفتار،مالمسروقہ برآمد۔

(جاری ہے)

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان بابر ندیم اور عاقب محمود کو گرفتار کر لیا، مجرمان سے مویشی بیچ کر حاصل کی گئی رقم مبلغ 08لاکھ روپے برآمد کر لی گئی، مجرمان سال2023سے مویشی چوری کے مقدمات میں تھانہ ڈومیلی پولیس کو مطلوب تھے، مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے تھے،جن کو سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ ڈومیلی پولیس نے گرفتار کر لیا، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش

متعلقہ عنوان :