ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 11 جون 2024 16:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ کی ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ افسران کو انکوائری مارک کرتے ہوئے میرٹ پر رپورٹ کرنے کی ہدایات دیں، انچارج کمپلینٹ سیل کو متعلقہ پولیس افسران کو فون کر کے فوری کارروائی عمل میں لانے کا حکم، شہریوں کی درخواستوں پر ضروری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فوری داد رسی یقینی بنائی جائے ، کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل اور پالیسنگ کے متعلق عام آدمی کا فیڈ بیک حاصل کرنا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :