بہاولنگر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک

360 لیٹر جعلی جوس برآمد کرکے تلف کردیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 11 جون 2024 17:08

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2024ء ) بہاولنگر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک 360 لیٹر جعلی جوس برآمد کرکے تلف کردیا، جوس پلانٹ سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا بہاولنگر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر معیاری مشروبات یونٹ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جوس پلانٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے 630 لیٹر غیر معیاری مشروبات موقع پر پکڑ کر تلف کردیا، جوس پلانٹ کی پروڈکشن بند کرکے  مالکان علی حیدر وغیرہ کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کے مطابق مشروبات کی برکس ویلیو معیار سے کم پائی گئی، تیار جوس پر کوئی لیبلنگ بھی نہیں کی جا رہی تھی، فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لیٹر جوس تلف کر دیا جو مختلف دوکانوں کو سپلائی کیا جانا تھا، عوام تک ملاوٹ سے پاک خوراک پہچانا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اسی مقصد کے لیے ہماری ٹیمیں متحرک ہیں شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر مفت رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :