قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی، اسلام میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد

منگل 11 جون 2024 18:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یو نیورسٹی میں اسلام میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز امجد علی، د اؤد مسیح،پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میر وحید اخلاق،لیکچرر ڈاکٹر ابرار حسین سمیت طلباء کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسلامی معاشروں میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ پر با ت کیااور انصاف، مساوات اور ہمدردی کے اسلامی اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ اصول تمام افراد کی فلاح و بہبود اور تحفظ کو یقینی بناتے ہیں، چاہے ان کا عقیدہ یا پس منظر کچھ بھی ہو، جان، مال اور عزت کی ضمانت، تعلیم اور روزگار کے مواقع تک مساوی رسائی، امتیازی سلوک اور ظلم و ستم سے تحفظ، اپنے مذہب اور ثقافتی روایات پر عمل کرنے کا حق دیتا ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے بین المذاہب مکالمے اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں تمام انسانی زندگیوں کا احترام اور تحفظ کرنے کا درس دیتا ہے، چاہے وہ کسی بھی عقیدے یا پس منظر سے ہو۔ ہمیں ایسے معاشرے بنانے کی کوشش کرنی چاہیے جو تنوع کی قدر کریں اور شمولیت کو فروغ دیں۔ سیمینار میں اقلیتوں کے حقوق کو برقرار رکھنے اور افہام و تفہیم اور بقائے باہمی کے کلچر کو فروغ دینا اہم ضرورت قرار دیا گیاجیسا کہ اسلامی تعلیمات نے حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے عنوان پر منعقدہ سیمینار کا انعقاد کے آئی یو پرووسٹ آفس نے کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :