سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کے دن جوڑ میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 1000 بھارتی مہمان سکھ یاتریوں کی گردوارہ سچاسودا فاروق آباد آمدپرگردوارہ

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ بدھ 12 جون 2024 17:41

شیخو پورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2024ء )   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا سکھ مذہب کے پانچویں گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن جوڑ میلہ تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً1000بھارتی مہمان سکھ یاتریوں کی گردوارہ سچاسودافارو ق آباد آمدپرگردوارہ سچا سودا کا وزٹ۔ ڈی پی او شیخوپورہ اور ایس پی انویسٹی گیشن رانا غلام عباس نے سکھ یاتریوں کا سچاسودا آمد پر  پرُتباک استقبال کیا اورفول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ہدایات دی۔

سکھ یاتریوں نے اپنی سالانہ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن جوڑ میلہ تقریبات کے سلسلہ میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس دوران ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی خصوصی ہدایت پر پولیس افسران و جوانوں نے مہمان یاتریوں کی حفاظت اور مدد کو بھی یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے گردوارہ کے اندر اور اطراف میں پولیس کی اضافی نفری اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے جن کی مدد سے کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی گئی۔ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ مہمان سکھ یاتریوں اور گوردوارہ جات کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔جسکو ہر حال میں یقینی بنایا جا ئے گا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے اور مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :