بہاولنگر اور گردونواح میں گرمی کی شدت کے باعث مویشی منڈیوں میں دن کے وقت ہو کا عالم

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 13 جون 2024 17:09

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون 2024ء ) بہاولنگر اور گردونواح میں گرمی کی شدت کے باعث مویشی منڈیوں میں دن کے وقت ہو کا عالم ہوتا ہے جبکہ رات میں بھی خریداروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر دیکھنے میں آرہی ہے قربانی کرنیوالے لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں اکثر جوائنٹ فیملی والے گھروں میں جانور رکھنا مشکل ہے اور ان کی دیکھ بھال بھی ایک ایسا عمل ہے جو ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے اس لئے کوشش ہے کہ آخری ایام میں خریداری کی جائے خریداری نہ ہونے کے باعث بیوپاری بھی پریشانی میں مبتلا ہیں محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی ہے اور عید پر بھی سورج بدستور آنکھیں دکھاتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :