ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور سیکرٹری آر ٹی کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں کا وزٹ

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 13 جون 2024 17:11

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون 2024ء ) عید الاضحی کے موقع پر مسافر گاڑیوں میں مقررکردہ کرایہ جات ، اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ سمیت فٹنس سرٹیفیکیٹس کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں مکمل متحرک ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے اسسٹنٹ کمشنر طارق شبیر ، آر ٹی سیکرٹری سمیت دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ بس اڈوں ، ویگن اسٹینڈز اور مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو چیک کیا ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹروقار علی خان نے آرٹی سیکرٹری ودیگر متعلقہ محکمہ جات کو مقررکردہ کرایہ جات ، اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے اور بس اڈوں کے واش رومز میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ عید کے ایام میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی مسافر سے زائد کرایہ وصول نہیں کرنے دینگے ، سرکاری کرایہ نامہ بس کی نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے ، گاڑیوں کی چھتوں پر مسافر موجود ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، زائد کرایہ وصولی کی شکایت و اطلاع پر انتظامیہ ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لے گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی نے کہا کہ عید کے ایام میں مسافر گاڑیوں کے اڈوں کی مانیٹرنگ جاری رہےگی ، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے بس مالکان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز بسوں اور ویگنوں کے اڈوں کے دورے جاری رکھیں اور مسافروں کو بہترین اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکریں۔

متعلقہ عنوان :