احمد یار، ٹرین حادثہ کے جاں بحق افراد کی تعداد 2ہوگئی

جمعہ 14 جون 2024 19:25

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2024ء) ٹرین حادثہ کے جاں بحق افراد کی تعداد 2ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں67/EB کے نزدیک الفرید ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکرگزشتہ روز کارڈرائیور نواز جاں بحق ہوگیا تھا اور چار خواتین زخمی ہوگئیں تھیں زخمیوں میں کمسن نور بھی زیرعلاج ہسپتال میں دم توڑگئی حادثہ میں زخمیوں کی تعداد اب دوہوگئی ہے ۔