
نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق رکن اسمبلی شہید ہینڈری مسیح بلوچ کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا
جمعہ 14 جون 2024 22:55
(جاری ہے)
نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کارکنوں سے کہا کہ اکابرین کی جدوجہد کے بدولت سیاسی کارکنوں کی جماعت بنائی ہے نیشنل پارٹی خطے میں سیاسی کارکنوں کی سب سے بڑی پارٹی ہے جو صرف سیاسی کارکنوں کی جدوجہد سے معرض وجود میں آئی ہے۔
سرمایہ دار اور قبائل کی طاقت سے حاری عوام کی طاقت پر متعین سیاسی جماعت ہے۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بیانیہ واضح ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہے پارلیمنٹ سپریم ہو قومی و طبقاتی جبر کا خاتمہ ہو حق اختیار عوام کے پاس اور عدلیہ اور میڈیا آزاد ہو انہوں نے کہا کہ فکر و وطن کی آبیاری پر سمجھوتا نا ممکن ہے تنظیم کو فعال بنائے گے اور پارٹی کو متحرک رکھے گے۔ریفرنس نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈری مسیح بلوچ کے ساتھ بی ایس او اور نیشنل پارٹی میں کام کیا ان کو فکری طور پر مضبوط پایا نیشنل پارٹی کو ان پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ تنظیمی کلچر کو برقرار رکھنا ہوگا نظریاتی سیاست میں عہدہ معنی نہیں رکھتا بلکہ فکر و نظریہ مقدم ہوتا ہے۔نیشنل پارٹی مضبوط سیاسی جماعت ہے جو افکار کو ہر طرح کی مفادات سے بلند رکھتا ہے نیشنل پارٹی کو 2002 میں حکومت کی پیشکش ہوئی لیکن نیشنل پارٹی نے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا اور انتقام کا نشانہ بنا اس وقت کے انتخابات میں پارٹی کی جیتی ہوئی نشستوں کو چھینا گیا لیکن نیشنل پارٹی مذید مستحکم و مضبوط ہوئی 2024 کے انتخابات میں نیشنل پارٹی کی کامیابی کو فارم 47 کے زریعے تبدیل کیا گیا اور سریاب سے حاجی عطا محمد بنگلزئی کی کامیابی کو فارم 47 کے زریعے چرایا گیا اسی طرع بلوچستان کے دیگر علاقوں میں بھی یہی منفی عمل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی میر یوسف عزیز مگسی عبدالعزیز کرد میر غوث بخش بزنجو کے فکر کی تسلسل ہے جو سیاست میں اصولوں و نظریات کی بنیاد پر کرتا ہے۔تعزیتی ریفرنس سے میران بلوچ حنیف کاکڑ انیل غوری سلمہ قریشی فریدہ بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ ریاض زہری نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.