شیخوپورہ میں تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ 45 چک کے قریب پولیس مقابلہ

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ ہفتہ 15 جون 2024 17:00

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2024ء ) تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ 45 چک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے پولیس حراست میں گرفتار ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم قیصر کو ریکوری کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ ساتھی ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر کےملزم قیصر کو چھڑوانے کی کوشش کیبتا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں گرفتار تھا۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی ڈیڈ باڈی ہسپتال روانہ کر دی گئی ہےجبکہ ملزمان کے تعاقب اور گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں ریڈ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :