آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم گرم و خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 15 جون 2024 20:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2024ء) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تا ہم18 سے22 جون تک بارشوں کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران صو بہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تا ہم ڈی جی خان میں ہلکی بارش ریکا رڈ کی گئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 32جبکہ زیادہ سے زیادہ44سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 20فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 69فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں نیٹسول 112، یو ایم ٹی71، لاہور امریکن سکول69، سید مراتب علی روڈ 88 ،ریو نیو سوسائٹی 123،یو ایم ٹی 214،ٹھوکر نیاز بیگ 68 اور65 جو ہر ٹائون بلا ک اے65 اور شا ہراہ قائد اعظم57 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔