18سے 22 جون تک بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ ،گرج چمک کیساتھ بارشوں کے امکانات ہیں‘ پی ڈی ایم کا الرٹ

ہفتہ 15 جون 2024 21:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2024ء) پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 18 جون کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 18 سے 22 جون تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے امکانات ہیں۔ 20 سے 22 جون کے دوران جنوبی پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ شہری عید الاضحی کی تیاریوں میں موسمی صورت حال کو ضرور ذہن میں رکھیں۔ عید کی چھٹیوں میں سیاحت کی غرض سے نکلنے والے موسم کی اپڈیٹس ضرور لیں۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے پہلے ضروری سامان ساتھ رکھیں۔ ریسکیو ادارے اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیوں میں بھی الرٹ رہے۔

سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا مزید کہنا تھا کہ شہری آسمانی بجلی سے بچا کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلی جگہوں پر مت جائیں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :