/ملک بھر کی طرح سکھر سمیت اندورن سندھ عید الاضحی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ (آج)منائی جائے گی

اتوار 16 جون 2024 19:00

ن*سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2024ء) ملک بھر کی طرح سکھر سمیت اندورن سندھ عید الاضحی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ (آج)منائی جائے گی ، ضلع سکھر کے شہری 265 مساجد و عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید ادا کریں گے،عید نماز کے بعد فرزاندان اسلام سنت ابراہیمی کے مطابق گا ئے ، بیل ، اونٹ اور دیگر جا نوروں کی قربانی کریں گے جو تین روز تک جا ری رہے گی عید الاضحی ٰ کے موقع پرانتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اوراس سلسلے میں سیکڑوں پولیس اہلکارشہر بھر کی مساجد وسمیت تفریح گاہوں کے علاوہ پبلک مقامات پر تعینات کیے جائینگے ،عید نمازکے بڑے اجتماعات مرکزی گلشن عید گاہ، میونسپل اسٹیڈیم، مرکزی جامع مسجد ، حیدری امام بارگاہ، ریلوے گرائونڈ، واکنگ ٹریک سمیت دیگر مساجد و مقامات پر منعقد ہونگے جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ عید نماز ادا کریں گے، عید نماز کے اختتام پرملکی سالمیت، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیئے دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔