شیڈ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والا ادارہ ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 19 جون 2024 15:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2024ء) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شیڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والا اولڈ ایج ہوم مسکن ہر طرح کی مشکلات و مسائل کا سامنا کر کے آنے والوں کوٹھنڈی چھاؤں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے شیڈ ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے اولڈ ایج ہوم مسکن کی بارہویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ شیڈ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والا ادارہ ہے جوہر طرح کی مشکلات و مسائل کا سامنا کر کے آنے والوں کوٹھنڈی چھاؤں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کی شکر گزار ہیں ،اس کے علاوہ بہت سارے ایسے گمنام ساتھی جو فرنٹ پہ نہیں آتے لیکن ان کے مشن کے ساتھ ان کے اس سفر میں ساتھ رہےوہ ان کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :