لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم 8450 ڈبی سگریٹ پکڑی گئی

اتوار 23 جون 2024 19:00

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2024ء) داجل چیک پوسٹ پر سگریٹ کی سمگلنگ کو بھکر پولیس نے ناکام بنا دیا۔ناکہ بندی پوائنٹ بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر صوبہ کے پی کے سے پنجاب کی طرف ایک کار آئی جس کو روک کر تلاشی کی گئی،تلاشی کے دوران کار کی ڈگی میں لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم سگریٹ845 ڈنڈے (8450 ڈبی) برآمد ہوئے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور محمد امین سمیت گاڑی کو قبضہ پولیس میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کیا گیا۔بھکر پولیس کسی بھی طرح کی ہونے والی سمگلنگ کو ناکام بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ اس کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد عبداللہ لک نے انچارج چیک پوسٹ داجل محمد یونس خان سب انسپکٹر ، فرزند حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور ہمراہی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔