صدف کنول نے سگریٹ نوشی کے سوال پرکھری کھری سنادیں

پیر 24 جون 2024 22:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2024ء) پاکستانی اداکارہ صدف کنول نے سگریٹ نوشی کے سوال پر کھری کھری سنادیں۔ اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے سگریٹ نوشی کے متعلق سوال پوچھا گیا۔

(جاری ہے)

صدف کنول نے بتایا کہ وہ پہلے سگریٹ پیتی تھیں لیکن اب انہوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی سگریٹ پیتی ہے تو آپ کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے کیوں کہ وہ آپ کی بہن بیٹی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سب لوگوں کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق ہے اور لوگوں کی زندگی میں دخل نہیں دینا چاہئے۔