پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

پیر 24 جون 2024 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات نے پیر کے روز بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہا،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 31جبکہ زیادہ سے زیادہ 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 27فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 97فیصد رہی،اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس درج ذیل رہا۔

ریونیو سوسائٹی میں 102، یو ایم ٹی میں97،سید مراتب علی روڈ پر 99،سی ای آر پی آفس 112،شاہراہ قائد اعظم 122،عسکری ٹین 102،پاکستان انجینئرنگ سروسز 134اورجوہر ٹائون بلاک اے مین ائیر کوالٹی انڈیکس95 ریکارڈ کیا گیا۔