جہانیاں، ایف بی آر فیسوں میں نئے مالی سال سے اضافہ کے پیش نظر غیر قانونی ٹاؤنز کی رجسٹریوں کی تیاری

مک مکا کرکے گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 25 جون 2024 17:39

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون 2024ء ) ایف بی آر فیسوں میں نئے مالی سال سے اضافہ کے پیش نظر غیر قانونی ٹاؤنز کی رجسٹریوں کی تیاری۔مک مکا کرکے گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ایک ہی ٹاؤن کی گزشتہ دو ماہ میں پچاس سے زائد رجسٹریوں کی تیاری کے بعد رواں ماہ بھی درجنوں رجسٹریاں کرائی جائیں گی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے نئے مالی سال سے فیسوں میں اضافہ ہونے اور اراضی کی سرکاری قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر جہانیاں میں درجنوں ٹاؤنز کی رجسٹریاں تیار ہوچکی ہیں ٹاؤنز مالکان سے مک مکا کے بعد رجسٹریاں بھی تیار ہوچکی ہیں اور نئے تحصیلدار کی تعیناتی ہوتے ہی ان کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

غیر قانونی ٹاؤنز کی رجسٹریوں پر پابندی کے باوجود افسران کی ملی بھگت سے گورنمنٹ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس کی واضح مثال یہ بھی ہے کہ ایک ہی ٹاؤن کی گزشتہ دو ماہ میں پچاس سے زائد رجسٹریاں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں اور رواں ماہ بھی درجنوں رجسٹریاں تیاری کے مراحل میں ہیں غیرقانونی ٹاؤنز کی رجسٹریوں کے پراسس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگایاجائے گا یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے غیر قانونی ٹاؤنز ڈکلیئر کرنے کے باوجود ان غیرقانونی ٹاؤنز کی فرد ملکیت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے این او سی دیا جا رہا ہے سماجی حلقوں نے افسران بالا سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :