سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ٹیکسلا اور وارث خان سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد

منگل 25 جون 2024 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ٹیکسلا اور وارث خان سرکل کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کا انعقاد ہوا، میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی راول، اے ایس پی ٹیکسلا، ڈی ایس پی وارث خان، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن، انسپکٹرز انوسٹی گیشن، ٹیکسلا اور وارث خان سرکل کے تفتیشی افسران نے شرکت کی، سی پی او نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

انہوں نے زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، چالان کی تکمیل اور شواہد کے حصول کے حوالے سے ٹائم لائن دیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں، سی پی او کا کہنا تھا کہ سپروائزری افسران مقدمات کی پراگرس کو خود چیک کریں، تفتیش میں پائے جانے والے نقائص اور کمزوریوں کو دور کریں، سنگین جرائم کے تدارک کے لیے ٹیکسلا سرکل کی کاروائی بہتر ہے تاہم منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں مربوط حکمت عملی کے تحت مؤثر گشت کو یقینی بنایا جائے، سی پی او کا کہنا تھا کہ مقدمات کی مؤثر تفتیش، بروقت چالان اور مؤثر پیروی مقدمات سے سزایابی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :