ٹی ٹونٹی رینکنگ: سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بابر اور رضوان کی بھی تنزلی

ٹریوس ہیڈ نے سوریا کمار یادیو سے پہلی پوزیشن چھینی ، ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے واحد نئے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 جون 2024 13:45

ٹی ٹونٹی رینکنگ: سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھن گئی، بابر اور رضوان کی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2024ء ) ہندوستان کے سوریہ کمار یادیو نئی ٹی ٹوٹنی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں ۔ نئے نمبر ایک آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ ہیں جنہوں نے T20 کرکٹ میں اپنی قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز کے طور پر بہترین کارکردگی دکھا کر ٹاپ پوزیشن اپنے نام کی ہے۔ ٹریوس ہیڈ کی شاندار کارکردگی T20 ورلڈ کپ میں سامنے آئی جہاں اس نے بھارت کے خلاف ہار میں متاثر کن 76 رنز بنائے۔

ٹریوس ہیڈ ، سوریہ کمار یادیو، فل سالٹ، بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ایک پوزیشن تک پہنچے۔ ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے واحد نئے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلس ہیں جو چار درجے چڑھ گئے جبکہ افغانستان کے رحمان اللہ گرباز پانچ درجے اوپر آگئے لیکن وہ ٹاپ ٹین سے تھوڑا باہر ہیں۔

(جاری ہے)

آل راؤنڈر رینکنگ میں مارکس سٹوئنس ٹاپ پوزیشن سے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں اور سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیس نے اہم چھلانگ لگاتے ہوئے 17 درجے ترقی کر کے 12 ویں نمبر پر آ گئے۔ باؤلرز میں انگلینڈ کے عادل رشید اپنی پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے سرفہرست ہیں ، افغانستان کے راشد خان ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تین درجے چڑھ کر ہسرنگا سے بالکل پیچھے چوتھے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے کلدیپ یادو 20 درجے ترقی کر کے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جسپریت بمراہ نے 44 درجے کی چھلانگ لگا کر 24 ویں اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر انجری سے واپسی کے بعد 19 درجے چڑھ کر 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔