مدرسہ تھانہ کے ایس ایچ او کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم نکلوانے والی خواتین پر بہیمانہ تشدد،بزرگ غریب خاتون کو تھپٹر دھکے ننگی گالیاں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 26 جون 2024 17:41

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون 2024ء ) مدرسہ  تھانہ کے  ایس ایچ او کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم نکلوانے والی خواتین پر بہیمانہ تشدد،بزرگ غریب خاتون کو تھپٹر دھکے ننگی گالیاں،متاثرہ خاتون داد رسی کے لیے DPO نصیب اللہ خان کے پاس  پہنچ  گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ مدرسہ پولیس اپنی اقدار بھول گئی ، گورنمنٹ بوائے سکول میں قائم BISP سنر پر دوردراز سے آئی ہوئی خواتین پرتشدد کرنے لگی ، نواحی علاقہ  ماکھن کے کی رہائشی خاتون سعدیہ بی بی زوجہ مقبول احمد اپنی امداد کی رقم  لینے کے لیے مذکورہ سنٹر پر آئی تو ڈیوٹی پر موجود اہل کار نے دھکے دئیے اور گالیاں  دیں ، مدعیہ کے شوہر مقبول احمد نے میڈیا سے گفتگو  کرتے  ہوئے الزام لگایاکہ ایس ایچ او تھانہ مدرسہ نے بھی میری بیوی کو دھکے دئیے اور تھپڑ مارے ۔

اس واقعہ کے بعد مدعیہ سعدیہ بی بی اپنی داد رسی کے لیے  شکایت لیکر ڈی پی او بہاولنگر نصیب خان کے پاس پہنچ گئی اور انصاف کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :