مون سون کا ایک سسٹم لاہور میں داخل ہو گیا

بدھ 26 جون 2024 22:30

مون سون کا ایک سسٹم لاہور میں داخل ہو گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2024ء) بحرہ عرب سے بارش برسانے والا مون سون کا ایک سسٹم آج شہر لاہور میں داخل ہو گیا جو شہر میں شدید بارشوں کا باعث بنے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا جبکہ متعلقہ محکمہ نے اربن فلڈ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر محکمہ بلدیات ،واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر لاہور کا موسم گرم اور خشک رہا گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح عالمی فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر لاہور دوسرے نمبر پر رہا جبکہ شہر کے ایئر کوالٹی ایڈیکس کی شرح 157ریکارڈ کی گئی۔