غیر قانونی طور پر منی پیٹرول کے ذریعہ پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،ذولقفقار بھون

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 27 جون 2024 17:34

بہاولنگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جون 2024 ) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی نگرانی میں انتظامی افسران اور محکمہ سول ڈیفنس بہاولنگر نے ایل پی جی کا غیر قانونی طریقہ سے فلنگ کرنے اور این او سی حاصل کئے بغیر غیر قانونی طور پر منی پیٹرول کے ذریعہ پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر ارشد حمید سندھو اور انکی ٹیم نے 20 جون 2024 ء سے 26 جون کے دوران ایل پی جی کی غیر قانونی طریقہ سے فروخت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع بھر میں 35 مقامات پر جاکر انسپکشن کیں اور خلاف ورزی پانے پر 35 دُکانوں سیل کر دی گئی ۔

اسی طرح این او سی حاصل کئے بغیر منی پٹرول پمپ قائم کرکے پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اس سلسلہ میں انتظامی افسران اور سول ڈیفنس کی جانب سے 1 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :