ہمیں یہ ٹی20 ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا‘راشد خان

اپنا ادھورا سفر جاری رکھیں گے اور اگلی بار اس سے بھی زیادہ مضبوط اور اچھا کم بیک کریں گے،ٹویٹ

جمعرات 27 جون 2024 21:49

ہمیں یہ ٹی20 ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا‘راشد خان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد افغانستان کے کپتان راشد خان کا بیان سامنے آگیا۔ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں شکست کے بعد مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے لکھا ’ہمیں یہ ٹی20 ورلڈکپ ہمیشہ یاد رہے گا’۔

(جاری ہے)

راشد خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’اس ایونٹ میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے جس طرح ڈٹ کر مقابلہ کیا وہ قابل تعریف ہے اور مجھے اپنی پوری ٹیم پر فخر ہے۔افغان ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنا ادھورا سفر جاری رکھیں گے اور اگلی بار اس سے بھی زیادہ مضبوط اور اچھا کم بیک کریں گے، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں افغانستان کے جھنڈے والے ایموجی بھی لگائی۔آخر میں راشد خان نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ’آپ سب کا شکریہ، جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کی‘، انہوں نے میچ کی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔

متعلقہ عنوان :