Live Updates

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر کی نالیوں اور مرکزی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا

اتوار 30 جون 2024 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرہ بلوچ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر کی نالیوں اور مرکزی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے جو روزآنہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے میونسپل کمیٹی کے چیف افسران کو ہدایت جاری کی تھیں کی مون سون بارشوں سے قبل شہر کے تمام نالے اور گلیاں صاف کی جائیں تاکہ بارش کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا نہ ہو اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہر بھر میں مستقل صفائی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کی معائنہ رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کی جاتی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :