ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات

اتوار 30 جون 2024 17:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2024ء) ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے مسیحی عبادت گاہوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔اس حوالہ سےڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کیڈٹ نذیر، آر آئی پولیس لائن نے اتوار کے روز تھانہ کینٹ ، سٹی اور قلندرآباد کی حدود میں چرچز کا دورہ کیا اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا ، ایس ایچ او کینٹ و سٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کیڈٹ نذیر نے چرچز کی سکیورٹی چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات افسران اورجوانوں کو ضروری ہدایات دیں۔چرچز انتظامیہ سے ملاقات میں سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور انہیں فول پروف سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ پولیس امن و امان کے قیام سمیت اقلیتی برادری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔