ضلع میرپورخاص میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری پیر 1 جولائی 2024 17:43

 میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2024ء ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر جیرام داس کے ہمراہ سینٹ ٹریسا ہسپتال (امریکن ہسپتال ) میرپورخاص میں پولیو مہم کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسين کانیہوں ، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی کرنل  ریٹائرڈ اختر علی ، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن پولیو پروگرام ڈاکٹر نارائن داس ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر اشوک کمار  ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او تہور حسین اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

واضح رہے کے پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے پیدائش سے لیکر 5  سال تک کے 3 لاکھ 48 ہزار 465 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ صحت میرپورخاص کی جانب سے 1017 موبائل ٹیمیں ، 97 فکسڈ ٹیمیں ، 53 ٹرانزٹ ٹیمیں ، 231 ایریا انچارجز اور 62 یو سی ایم اوز مقرر کئے گئے ہیں جو پولیو مہم کے دوران بچوں کو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے اور یہ مہم 5 جولائی تک جاری رہے گی .

متعلقہ عنوان :