سرگودھا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،3ملزمان گرفتار

جمعرات 4 جولائی 2024 19:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2024ء) تھانہ ساہیوال پولیس سرگودھا نے منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدارمیں چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال نے اولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزم عدنان کو گرفتار کر کے 200 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم زبیر کو گرفتار کر کے 9mm پسٹل اور ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے پسٹل 30بوربرآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔