کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے

جمعہ 5 جولائی 2024 23:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2024ء) کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔چیمپئن شپ کے آخری دو کوارٹر فائنلز کل (ہفتہ )کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کا تیسرا کوارٹر فائنل میچ کولمبیا اور پانامہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ یوراگوئے اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں آج ہفتہ کو تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں کولمبیا اور پانامہ کی ٹیموں کے درمیان سٹیٹ فارم سٹیڈیم، گلینڈیل، ایریزونا کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

چیمپئن شپ کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ یوراگوئے اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان ایلجینٹ سٹیڈیم، پیراڈائز، نیواڈا میں کھیلا جائے گا۔ کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی ،دوسرا سیمی فائنل میچ 10 جولائی ،تیسری پوزیشن کے لئے میچ 13 جولائی جبکہ فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جو فلوریڈا میں شیڈول ہے۔