کراچی اورسجاول میں 8 اور9 جولائی کوگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 6 جولائی 2024 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2024ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی اور سجاول میں 8 اور 9 جولائی کوگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 8 جولائی کے دوران تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اورمرطوب رہنے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جلد سندھ میں مون سون ہوائیں داخل ہونیکا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :