امام مسجد کےساتھ ڈکیتی کی واردات نقدی اور موٹر سائیکل موبائل سے محروم کر دیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 8 جولائی 2024 17:43

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2024ء ) امام مسجد کےساتھ ڈکیتی کی واردات عشاء کی نماز پڑھا کر امام مسجد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے گھیر کیا نقدی موبائل اور موٹر سائیکل چھین لیاتفصیل کے مطابق بہاولنگر:تھانہ صدر کے علاقہ بیر والہ  میں ڈاکوؤں نے امام مسجد سے گن پوائنٹ نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیا۔

(جاری ہے)

قاری ظفر اقبال نماز پڑھا کر واپس آ رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے روک لیا۔

3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے  قاری ظفر اقبال کو لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔تھانہ صدر پولیس کا اے ایس آئی محمد عباس موقع پر پہنچا تو قاری نے اپنے ساتھ وردات کا بتایا تو پولیس کے اے ایس آئی قاری کی دلجوئی کے بجائے اسکی ڈانٹ ڈپٹ کر دی جس پر وہاں موجود اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ پھیل گیا اور ڈی پی او سے پولیس کے رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔