رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنرجہلم سیدہ رملہ علی

کے ہمراہ ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 8 جولائی 2024 18:01

رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنرجہلم سیدہ رملہ علی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2024ء ) : رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے ہمراہ ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں نئے ٹراما سنٹر کی تعمیر، دینہ منگلا روڈ اور میرا سے منارہ پلی روڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ترقیاتی پراجیکٹس سے علاقے کی ترقی اور عوام کی سہولیات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :