یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک 121جلوس اور673 مجالس کے لیے

فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، ڈی پی او جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 8 جولائی 2024 18:10

یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک 121جلوس اور673  مجالس کے لیے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2024ء ) : یکم محرم الحرام سے دس محرم الحرام تک 121جلوس اور673 مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ جن میں اے کیٹیگری کے 10 بی کیٹیگری کے 07 اور سی کیٹیگری104 جلوس نکالے جائیں گے۔ اسی طرح بی کیٹیگری 21 اور سی کیٹیگری 652مجالس منعقد ہوں گی۔ جلوس اور مجالس کی مانیٹرنگ کے لئے الگ سے CCTV کیمرہ نصب کر دیے گئے ہیں۔

محرم الحرام کی سیکیورٹی پر 800 سےزائد پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ انتظامیہ مجالس و جلوس پر وولینٹئیرز بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ سخت سیکیورٹی انتظامات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم مقامات پر پولیس کے سنائیپر تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا جاۓ گا۔

(جاری ہے)

امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے الگ سے ایلیٹ اورQRFکے مسلح دستے بھی شہر بھر میں گشت کریں گے۔

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور ٹریفک پرابلم نہ ہو الگ سے ٹریفک ڈیوٹی لگا دی گٸی ہے۔ محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی میں کسی قسم کی سستی، موبائل فون کا استعمال اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم الحرام کے خاص آیام میں شرانگیزی پھیلانے والوں اور مشکوک اشخاص کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نفرت آمیز تقاریر، وال چاکنگ، لاؤڈ اسپیکر اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی مجالس اور جلوس میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ تمام تر پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ جہلم پولیس عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔