الیکشن ٹربیونل اسلام آباد کا مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں پر جرمانہ، بیان حلفی دوبارہ جمع کرانے کا حکم
پیر 8 جولائی 2024 22:59
(جاری ہے)
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ ٹریبونل کے پاس شو کاز نوٹس جاری کر کے رکنیت معطل کرنے کا بھی اختیار ہے، اگر التوا ہوگا تو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، ٹرائل بھی روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، یہ بنیادی اصول ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت سے پہلے بیان حلفی جمع کرائیں، پہلے بیان حلفی آئیں گے پھر ہم آگے دیکھیں گے۔الیکشن ٹریبونل نے ریمارکس دیے کہ تینوں درخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی تاہم ہر حلقے کی الگ الگ سماعتیں ہوں گی۔ٹریبونل نے راجہ خرم نواز کو فارم 45 اور 47 سمیت مکمل جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے بروقت جواب جمع نہ ہونے پر ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، ٹریبونل نے جرمانے کی رقم تین روز میں جمع کروانے کا حکم دیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے وکیل سردار تیمور نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا، الیکشن ٹریبیونل نے ریمارکس دیے کہ آپ جب تک وکالت نامہ جمع نہیں کرواتے تب تک آپ دلائل نہیں دے سکتے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ وکیل کی خدمات حاصل کرنی ہیں، بہت زیادہ ریکارڈ ہے، اس لیے جواب جمع کروانے کے لیے وقت دیا جائے۔الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری پر بھی جواب جمع نہ کروانے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے پرسوں تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹریبونل نے این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 9 جولائی، این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 10 جولائی جب کہ این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔مزید قومی خبریں
-
لاہور کے 84 تھانوں میں خواتین افسران کی 24 گھنٹے موجودگی کا فیصلہ
-
کوڑا ٹیکس کی وصولی،محکمہ ایکسائزنے سروس لیول ایگریمنٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجوادیا
-
خانیوال ، پسند کی شادی کا المناک انجام، نو بیاہتا دلہن غیرت کے نام پر قتل
-
ایف آئی اے فیصل آباد کا غیر قانونی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار کرلئے
-
سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
-
سرگودھا 17 سالہ دوشیزہ دریائے جہلم سے منسلک نہرمیں گر کر جاں بحق
-
بلوچستان کا مستقبل پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے، بلوچ عوام کی ترقی پاکستان کی مضبوطی میں ہے، سرفراز بگٹی
-
ًبدعنوانی اور فراڈ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کو معطل کردیاگیا
-
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی بحیرہ احمر میں غیر جنگی تجارتی بحری جہاز پر حوثی حملے کی شدید مذمت
-
آئی جی سندھ نے میر رضا قتل کیس میں پولیس کی کوتاہیوں کا اعتراف کرلیا
-
ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
-
لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.