سرگودھا بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا

96993امیدوارن طلباء و طالبات سے 75273 کی کامیابی سے شرح تناسب 77.61 فیصد رہا

منگل 9 جولائی 2024 12:05

سرگودھا بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2024ء) سرگودھا بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں 96993امیدوارن طلباء و طالبات سے 75273 کی کامیابی سے شرح تناسب 77.61 فیصد رہا۔جبکہ مجموعی طور پر پندرہ پوزیشنز ہولڈرز میں 8 طلبائ اورسات طالبات میں انعامات تقسیم کئے گے اس طرح امسال طالبات کے مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ نے میدان مار لیا۔

زرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا نے سالانہ امتحان میٹرک 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں 96993 امیدوارن طلبائ و طالبات نے شرکت کی اور 75273 کی کامیابی سے شروع تناسب 77.61 فیصد رہا جبکہ 15 پوزیشنز ہولڈرز میں 8 طلبائ اور 7 طالبات کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات دیئے گے۔

(جاری ہے)

جن میں امسال طالبات کے مقابلہ میں طلبائ نے پوزیشنز حاصل کر کے میدان مار لیا جن سے سائنس گروپ کے تین طلبائ گورنمنٹ ہائی سکول بھکر کے محمد علی عبداللہ،جناح پبلک بوائز ہائی سکول پپلاں میانوالی کے شہریار خان اور پاکستان پبلک ہائی سکول دلے والا بھکر کے سجاد احمد نے 1187 نمبر حاصل کر کے پہلی، گورنمنٹ سیکنڈری سکول نوتک بھکر کے طالب علم محمد ساجد نے 1185 نمبر حاصل کر کیدوسری اور گورنمنٹ سیکنڈری سکول نوتک کے طالب علم احمر ریاض خان نے 1184 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ سائنس گروپ طالبات میں گورنمنٹ ہائی سکول چاہ چمنی بھکر کی طالبہ عشا ظفر نے 1183 نمبر حاصل کر کے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول میبل شریف کی طالبہ عبیرہ بی بی نے 1181 نمبر حاصل کر کے دوسری،جامع گرلز ماڈل ہائی سکول سٹیلائٹ ٹاون سرگودھا کی طالبہ عائشہ ظفر اور نفیس فیوچر وزن گرلز ہائی سکول جنڈانوالہ بھکر کی طالبہ سامیہ کرن نے 1189 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر سکے اور آرٹس گروپ طلبائ میں ثنائی سکول کے طالب علم حافظ عبداللہ باسط علی 1126 نمبر حاصل کر کے پہلی،گورنمنٹ سٹم ہائی سکول بھکر کے عمر حسن 1107 نمبر حاصل کر کے دوسری اور بھکر کے طالب علم سید فیضان علی شاہ 1106 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر کامیاب قرار پائے اور آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 88 جنوبی کی طالبہ نور فاطمہ نے 1139 نمبر حاصل کر کے پہلی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈ والہ بھکر کی طالبہ حصفہ گل نے 1137 نمبر حاصل کر کے دوسری اور بھکر کی زینب ریاض نے 1135 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اس طرح طا لبات کے مقابلہ میں امسال طلباء نے میدان مار لیا ہے۔

جن کو مبارکباد دیتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔