
حلقہ این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کیس،ن لیگ کے ایم این اے راجہ خرم نوازنے جواب جمع کرادیا
پریزائڈنگ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولنگ ایجنٹ کو تمام متعلقہ فارمز مہیا کرے ونہ کارروائی ہوگی،جسٹس طارق محمود جہانگیری
منگل 9 جولائی 2024 15:11
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 48 کے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی الیکشن اپیل پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے راجا خرم نواز نے اپنا جواب ، تمام فارمز اور بیان حلفی ٹریبونل میں جمع کروا دیے۔راجا خرم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے ریکارڈ لے آئے ہیں، فارم 45 ، 46 ، 47 بھی لائیں ہیں، ابھی پراسس میں جمع ہو جائیں گے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا کیا کیا عدالت نے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق پڑھنے کی ہدایت کردی۔الیکشن ٹریبیونل نے کہا کہ 261 پرائذائڈنگ افسر ہیں ان تمام کو پارٹی تو نہیں بنا سکتے، پرائذائڈنگ افسر کو بلائیں گے پوچھیں گے کیا انہوں نے تمام قانونی تقاضے پورے کئے ہیں۔عدالت نے ممبر قومی اسمبلی راجا خرم نواز اور ریٹرنگ افسر کو فارم 45 ، 46 ، 47 رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ پریزائڈنگ افسران نے فارمز آپ کو بھیجے یا نہیں الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ میں اس کے بارے میں کمیشن سے پوچھ کر بتاؤں گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ پریزائڈنگ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ پولنگ ایجنٹ کو تمام متعلقہ فارمز مہیا کرے، اگر پریزائڈنگ افسر ایجنٹوں کو فارمز نہیں دیتا تو الیکشن ایکٹ کے مطابق کارروائی ہو گی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پریزائڈنگ افسر 10 پیکٹ بنائے گا اور سب پولنگ ایجنٹوں کے سائن لے گا، اگر ایسا نہیں ہو گا اسکی وجوہات لکھے گا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی امیدوار سے استفسار کیا کہ کیا آپ اور آپ کے ایجنٹ سے ان 10 پیکٹوں پر سائن لیے گئے ، وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں تو اندر ہی نہیں جانے دیے گیا، نہ مجھ سے اور نہ میرے ایجنٹ سے سائن لیے گئے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو کون ذمہ دار ہے، واقعے کے تہہ تک پہنچنے کے لیے کسی حد تک بھی جائیں گے، اگر کسی کو سرٹیفائیڈ کاپی چاہئے تو رجسٹرار کو درخواست دے کر حاصل کرسکتا ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی عام شہری بھی ریکارڈ دیکھنا چاہتا ہے دیکھ سکتا ہے کو کوئی روک ٹوک نہیں، کوئی صحافی بھی ریکارڈ دیکھنا چاہے تو دیکھ سکتا ہے۔بعد ازاں، عدالت نے این اے 48 سے متعلق ٹریبونل نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.