تحصیل دفتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر آنے والے شہریوں کے مسائل فوری حل ہوں گے،

ڈپٹی کمشنر کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 9 جولائی 2024 17:56

تحصیل دفتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر آنے والے شہریوں کے مسائل فوری حل ہوں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ۔ تحصیل دفتر اور اراضی ریکارڈ سنٹر آنے والے شہریوں کے مسائل فوری حل ہوں گے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل دفتر جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے عملہ سے ملاقات کی اور شہریوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہی حاصل کی، انھوں نے تحصیل دفتر میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور اس کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

متعلقہ عنوان :