راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے ، حکومت کو کامیابیاں مل رہی ہیں، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

منگل 9 جولائی 2024 19:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2024ء) وزیراطلاعات آزادکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے اور حکومت کو کامیابیاں مل رہی ہیں،آپریشن کے دوران دوبارہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 07 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل پونچھ سے فرار ہونیوالے قیدیوں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعیدشاہ نے کہاکہ آپریشن راولاکوٹ کے دوران ایک اور مفرور قیدی عامر عبداللہ کو بھی گرفتار کر لیاگیا ہے۔

عامر عبداللہ کو عدالت نے پی سی377 میں سزائے موت دے رکھی ہے۔ عامر عبداللہ کے سر پر حکومت آزادکشمیر نے 01 کروڑ کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کل 19 قیدی چند روز قبل پونچھ جیل راولاکوٹ توڑ کر فرار ہو گئے تھے جن میں سے 7 کو دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔وزیراطلاعات نے امید ظاہر کی کہ حکومت کو آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریوں کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :