کسانوں کو سموگ سےبچائو کےلئےسپر سیڈر مشین کے استعمال کی ہدایت

بدھ 10 جولائی 2024 17:32

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کسان سموگ سے بچائو کےلئے سپر سیڈر مشین کا استعمال کریں اور وقت پر فصل کاشت کریں۔انہوں نے کہا کہ سموگ سے بچنے کیلئے سپرسیڈر سے گندم اور دیگر بیجوں کو کاشت کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈر مشین 6 مشینوں کا کام کرتی ہے ، یہ مشین ڈسک ہیرو، سہاگہ ،زمین میں کھاد ڈالنا، روٹا ویٹر،مختلف بیجوں کی بوائی اور بیج اور کھاد کو مٹی میں کور کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے استعمال سے کسان نومبر میں ہی اپنی گندم کی کاشت مکمل کرسکتے ہیں جس سے پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشین سے گندم کے اگائو میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور فصل لائنوں میں مناسب فاصلہ پر کاشت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپر سیڈر سے نہ صرف فصل میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ٹریکٹر اس مشین کو آسانی سے چلاتا ہے جس سے تیل کی بھی بچت ہوتی ہے۔انہوں نے كہا كہ سپر سیڈر منڈھوں كو كترنے كا كام كرتا ہے جس كی وجہ سے ان كو آگ لگانے كی ضرورت نہیں پڑتی اور سموگ سے بچا جاسكتا ہے ۔انہوں نےكہا كہ سموگ كے پیش نظر حكومت پنجاب كی طرف سے فصل كی باقیات كو آگ لگانے پر پابندی ہے ،خلاف ورزی پر جرمانہ یا سزا ہوسكتی ہے۔

متعلقہ عنوان :