جنرل منیجر بینک اسلامی پاکستان ملتان کا ایریا منیجر چوہدری مشہود کے ہمراہ دورہ جہانیاں

بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ جہانیاں برانچ کی کارکردگی کو سراہا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر بدھ 10 جولائی 2024 17:39

جہانیاں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی 2024ء ) جنرل منیجر بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ شعیب رضوانی اور ایریا منیجر بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ چوہدری مشہود نے کہا ہے کہ بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ پاکستان کی ملک بھر میں 500 سے زائد برانچز کام کر رہی ہیں اور پاکستان کا واحد بینک ہے جو ون ٹچ سسٹم سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو سہولیات فراہم کر رہا ہے جہانیاں میں مختصر عرصہ میں برانچ کی شاندار کارکردگی اہالیان جہانیاں کا بھرپور اعتماد اور سٹاف کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار بینک اسلامی پاکستان کے جنرل منیجر شعیب رضوانی اورایریا منیجر چوہدری مشہود نے بینک اسلامی پاکستان جہانیاں برانچ کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے بینک کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مذکورہ افسران نے ماہ جون 2024 کی کلوزنگ کے موقع پر ٹارگٹ حاصل کرنے اور جہانیاں برانچ کے قیام کے بعد مختصر عرصہ میں شاندار کارکردگی کو سراہا اور بینک برانچ جہانیاں کے منیجر چوہدری سعید اقبال کو مبارک باد پیش کی اس موقع پر جنرل منیجر شعیب رضوانی اور ایریا منیجر چوہدری مشہود نے جہانیاں میں بینک سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا۔

متعلقہ عنوان :