پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 10 جولائی 2024 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2024ء) پنجاب یونیورسٹی نے صباء ناز دختر عنایت اللہ کوریاضی، ارم شہزادی دختر اللہ رکھا کوفارمیسی ( فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، اقراء نواز دخترمحمد نواز کوریاضی ،یانگ منگ ولدوو زولن کو ہسٹری، محمد عمران ولدمحمد یونس بھٹی کوہسٹری ،صباحت انور دختر محمد انور کوباٹنی ،غلام رسول ولدغلام محمد کوزوالوجی ،محمد فرحان ریاض ولد ریاض حسین کواکنامکس ،نادر حیات ولدمنیر احمد کوسوشیالوجی اور محمد عاطف ولد محمد عاشق کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں ، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، ڈگریاں جاری کر دیں۔