دریائے جہلم اور ندی نالوں میں نہانے پر دفعہ144ض ف نافذ العمل ہے

تاکہ پانی میں ڈوب کر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچایاجا سکے، خلاف ورزی کرنے پر07ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 11 جولائی 2024 18:16

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2024ء ) : جہلم پولیس کی اہم کاروائی, دریائے جہلم اور ندی نالوں میں نہانے پر دفعہ144ض ف نافذ العمل ہے تاکہ پانی میں ڈوب کر قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچایاجا سکے، خلاف ورزی کرنے پر07ملزمان گرفتار، تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان شاہ زیب،حاشر رضا،جہانزیب،افضال،زین،عمر اور حاشر ایاز کو گرفتار کر لیا، ملزمان نےدریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ144ض ف نافذ ہونے کے باوجود دریا میں نہا کر ارتکاب جرم کیا، والدین سےگزارش ہے کہ اپنے بچوں کو دریا جانے سے روکیں تاکہ انکی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایاجا سکے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :