عدالت عظمیٰ سے اہم فیصلے جمعہ کے روز جاری ہونے کی روایت بر قرار

جمعہ 12 جولائی 2024 14:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2024ء) عدالت عظمیٰ سے اہم فیصلے جمعہ کے روز جاری ہونے کی روایت بر قرار رہی ۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں ایسے کئی اہم فیصلوں کی مثالیں موجود ہیں جو جمعہ کے روز جاری ہوئے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کا فیصلہ 20جولائی 2007بروز جمعہ سپریم کورٹ میںسنایا گیا ۔اسی طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں خیالی تنخواہ پر نااہل کرنے کا فیصلہ بھی 28جولائی 2017جمعہ کے روز ہی سنایا گیا ۔غیر ملکی جائیداد یں بنانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کو کلین چٹ اور جہانگیر خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ بھی 15دسمبر 2017کو جمعہ کے روز ہی سنایا گیا تھا ۔