انسداد پولیو مہم کے دوران جن علاقوں میں خواتین ورکروں کی کمی ہے وہاں این جی اوز یا کسی دوسرے اداروں کی مدد سے خواتین ورکروں کو مہم میں شامل کیا جائے ، ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 13 جولائی 2024 17:47

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی 2024ء ) ڈویژنل کمشنر میرپور خاص فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران جن علاقوں میں خواتین ورکروں کی کمی ہے وہاں این جی اوز یا کسی دوسرے اداروں  کی مدد سے خواتین ورکروں کو مہم میں شامل کیا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے یہ بات انہوں نے کمشنر آفس ہال میں ڈویژنل ٹاسک فورس پولیو پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ مہم میں درپیش مسائل کو حل کرایا جائے اور کوتاہی برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی مظہر ویسرو نے بتایا کہ اسکولوں کی تعطیلات کے باعث گزشتہ مہم میں کچھ بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے رہ گئے ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر جیرامداس ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں محمد گاؤ ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر تہاور جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :