ڈپٹی کمشنر جہلم نے 16 ایم پی او کے تحت 21 افراد کو ایک ماہ کے لیے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 15 جولائی 2024 17:47

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے 16 ایم پی او کے تحت 21 افراد کو ایک ماہ کے لیے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیے۔ ان تمام نظر بند ہونے والے افراد کے خلاف اس سے پہلے بھی ہر سال کئی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے محرم الحرام کو پر امن بنانے کے لیے ان افراد کو ڈپٹی کمشنر جہلم کو نظر بند کرنے کے لیے لکھا تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی درخواست پر عمل کر تے ہوئے 21 افراد کو 16 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔ نظر بند ہونے والوں میں غلام شبیر، ابرار حسین، اقرار حسین، فدا حسین، وحید قاسم، ضمیر حسین ،ثقلین عباس، عظمت ، آصف ، حسنین، عدیل، توقیر حسین ، سخاوت حسین ، نذر ، توصیف، نقی شاہ، امیتاز حسین، قمر، محمود الحسن، سید فیضان رضا بخاری، ریاض حسین سکنہ عبداللہ پور پنڈ دادنخان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :