پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

جمعرات 18 جولائی 2024 22:24

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2024ء) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔جیل ذرائع کے مطا بق شاہ محمود قریشی کو جمعرات کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سیکورٹی میں لاہور کے لیے روانہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے لیے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں سابق وزریر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔یاد رہے کہ اسی روز شاہ محمود قریشی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی پر تھانہ شادمان جلا گھیرا سمیت دیگر مقدمات ہیں۔