اوکاڑہ ، انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے یونیورسٹی سٹوڈنٹ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

جمعہ 19 جولائی 2024 12:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2024ء) یونیورسٹی میں فوٹو ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ انتظامیہ نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے یونیورسٹی سٹوڈنٹ اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ۔سماجی تنظیموں کا وائس چانسلریونیورسٹی کی فوری معطلی کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی چھت سے بیہودہ حرکات کرتے ہوئے لڑکی اور لڑکے کی ایک فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر یونیورسٹی انتظامیہ حرکت میں جنہوں نے اپنی ناہلی چھپاتے ہوئے یونیورسٹی اوکاڑہ کے سٹوڈنٹ علی رضا، علی شان، مس سومیہ اوردیگر چند نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی رینالہ میں مقدمہ درج کروادیا ڈپٹی رجسٹرار یونیورسٹی آف اوکاڑہ وقار احمد نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان غیر قانونی طور پر یونیورسٹی داخل ہوئے اور ڈرون کیمروں کی مدد سے غیر اخلاقی فوٹو ویڈیو بناتے رہے سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی وائس چانسلر سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ ،سیکورٹی گارڈز ،سینئر پروفیسرز کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے اور نصب کئے گئے کیمروں کی مدد سے مکمل چھان بین ہونی چاہئے زیادہ تر یہی بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے کیمرا جات فعل نہ ہونے برابر ہیں تحقیقات مکمل کرنے میںیونیورسٹی کے میل فی میل سٹوڈنٹ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سزا دی جائے اور وائس چانسلریونیورسٹی آف اوکاڑہ کو فوری طور پر معطل کرکے مکمل انکوائری کی جائے ۔